گوجرانوالہ: خاتون کا 3سالہ لے پالک بیٹی پر مبینہ بد ترین تشدد، پولیس نے باپ سمیت 2افراد کو حراست میں لے لیا

Mar 19, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خاتون نے 3سالہ لے پا لک بیٹی کو مبینہ طور پر بد ترین تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا۔ عالم چوک کا بشارت اپنی تین سالہ بیٹی نور فاطمہ کو تیز بخار میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے کر آیا ، جہاں پر بچی کے جسم اور چہرے پر تشدد کے واضح نشا نات پائے جانے پر ہسپتال انتظا میہ نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پو لیس نے بشا رت سے پوچھ گچھ کی تو اس کاکہنا تھا کہ اس کی بیوی ڈیڑھ سال قبل انتقال کر گئی تھی جس پر اسکی بیٹی کو رشتہ دار خا تون شمشاد بی بی نے گود لے لیا تھا جب وہ اپنی بیٹی کو ملنے کیلئے گیا تو اسے تیز بخار تھا اور جسم پر زخموں کے نشا نا ت تھے جس پر وہ بچی کو لیکر علاج کیلئے ہسپتال پہنچا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر نے بچی پر بد ترین تشدد کی تصدیق کی ہے ڈاکٹرز کے مطابق کمسن بچی کے جسم پر نشان اور اسکے ساتھ آنے والی خاتون کے بیان مشکوک ہیں۔اروپ پو لیس نے بشارت اور اسکے عزیز دلاور کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں