افغانستان: آپریشن‘35 دہشت گرد ہلاک‘ شادی کی تقریب پر امریکی بمباری‘5 جاں بحق

کابل (اے پی پی+ نوائے وقت نیوز+این این آئی) ننگرہار میں صوبائی وزیر مذہبی امور کے گھر کے قریب خودکش حملہ میں وزیر کے بھا ئی ہلاک ہو گئے۔ افغان فورسز نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں آپریشن کرکے داعش کے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 4 دھماکہ خیز ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ بغلان میں فضائی کارروائی میں 19 مارے اور 22 زخمی ہو گئے۔ صوبائی وزیر مذہبی امور کے گھر کے قریب خودکش حملہ میں وزیر کے بھا ئی ہلاک ہوگئے۔ حکام نے خودکش حملے میں مولوی حقانی کے بھائی شاہ ولی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ صوبہ پکتیکا کے علاقے ندی کنٹروں میں امریکی ڈرون حملے میں 5 طالبان ہلاک 3 زخمی ہو گئے۔ قندھار میں امریکی بی 52 طیاروں کی شادی کی تقریب پر بمباری سے 5 افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ شادی کے گھر سے شادی کی خوشی میں فائرنگ کو اپنے اوپر فائرنگ تصور کرتے ہوئے فضائیہ سے مدد طلب کرلی ۔2 گاڑیاں چل گئیں ٗ بمباری سے ایک قریبی مسجد اور دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

ای پیپر دی نیشن