پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے صوبائی پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی اور کانسٹیبل کا گریڈ5 سے 7، ہیڈ کانسٹیبل کا گریڈ 7 سے 9 ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کا گریڈ9 سے 11 کرکے پنجاب پولیس کے برابر کر نے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ناصر خان درانی نے پولیس کا جو معیار بنایا وہ ایک جنگ زدہ صوبے میں آسان کام نہیں تھا۔ وہ پولیس لائن پشاور میں سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی کے اعزاز میں منعقدہ الواداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنر خیبر پی کے ظفر اقبال جھگڑا اور چیف سیکرٹری عابد سعید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ ناصر خان درانی کی کمی محسوس کریں گے۔
خیبر پی کے میں کانسٹیبل 7، حوالدار 9، اے ایس آئی کو 11 واں گریڈ دینے کا اعلان، پرویز خٹک کا ناصر درانی کو خدمات پر خراج تحسین
Mar 19, 2017