شیخ زاید میں ٹراما آپریٹو اینڈ ریسسٹیو مینجمنٹ سے متعلق ایک روزہ کورس کا اہتمام

Mar 19, 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہورپروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کی زیر نگرانی شعبہ جنرل سرجری اور سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان لاہور چیپٹر کے باہمی اشتراک سے "شیخ زایدٹراما آپریٹو اینڈ ریسسیٹو مینجمنٹ " کے حوالے سے ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد کا ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز حضرات اور ٹرینی ڈاکٹرز کو حادثات میں زخمی ہونے والے مریضوں کی جان بچانے کے پانچ اہم آپریشنز کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان کی جدید تکنیکس کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ ڈاکٹر فرید احمد خان نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ، ان کا کہناتھا اس طرح کے کورسز کا تسلسل سے انعقاد کیا جانا خوش آئند ہے۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل، کامران خالد خواجہ، معید اقبال قریشی اور ڈاکٹر محمد ادریس سمیت معروف پروفیسرز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں