اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سٹاف کے علاوہ ایم اینڈ ٹی اور سر ویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ماہِ مارچ2018 کے دوران اب تک آئیسکو ریجن میںاب تک 7بجلی چوروں کو بجلی چوریکرتے ہوئے پکڑا گیا۔ جہلم سر کل سے07بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے عہدے اور اپنی سیٹ کے ساتھ انصاف کریں اور صارفین کی تمام تر شکایات کا ازالہ تر جیح بنیادوں پر کریں۔ تمام افسران فیلڈ کے دورے کریں اور تما م ٹیرف کے میڑوں کو مرحلہ وار چیک کریں تاکہ آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کو ختم کیا جا سکے اور یہ کاروائیاں آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک جاری رہیں گی کیونکہ بجلی چور اس ملک کا اور اس ملک کی عوام کا بڑا دشمن ہے۔ آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ اگر محکمے کا کوئی ملازم بھی بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف بھی سخت سے سخت قانونی اور محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ آئیسکو چیف نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع بلوں پر موجود نمبرز ، آئیسکو ہیلپ لائن 118، روشنی ایس ایم ایس سر وس 8398یاچیف ایگزیکٹو آئیسکوسنٹرل کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل 051-9253206پردیں۔
ترجمان آئیسکو