بزدلانہ حملوں سے اخونزادہ کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا آصف زرداری کی مذمت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے،حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، آصف زرداری نے اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے اخوندزادہ چٹان کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی میں پی پی پی رہنما کے گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا تاہم حملے کے وقت گھر میں موجود سابق ایم این اے حملے میں محفوظ رہے ۔

میزائل حملے میں مکان کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حملہ ،مذمت

ای پیپر دی نیشن