اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ملک میں نئی حلقہ بندیوں اعتراضات کے جائزے اور اراکین کے تحفظات دور کرنے کے لئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کااجلاس کنوینئردانیال عزیز کی صدارت میں آج (پیر ) کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کیجانب سے کی گئینئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ لیا جائےگا۔ یہ کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے تشکیل دی ہے جس میںحکومتی اور اپوزیشن اراکین شامل ہیں۔ ورکنگ گروپ کا یہ دوسر اجلاس ہوگاجو3بجے سہ پہر ہوگا۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام آئندہ عام انتخابات کے عملہ کی تربیت کے لئے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام 3ہزار ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغازاگلے ماہ سے شروع ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018میں انتخابی عملہ کی تربیت کے سلسلے میں پہلے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میںچاروں صوبوں سے 88 لیڈیز ٹرینرز کو تربیت دی گئی ہے،دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں ، فاٹا کے 3000 ماسٹر ٹرینروں کو تربیت دی جائے گی اور اس کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا ، تیسرے اور آخری مرحلہ میں یہ ماسٹر ٹرینر اگلے مرحلہ میں انتخابی عملہ کے 9لاکھ افراد کو تربیت دیں گے۔
حلقہ بندیاں اعتراضات