سینٹ انتخابات کا تجربہ عام الیکشن میں بھی دہرایا جاسکتا ہے: ساجد میر

Mar 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹرپروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے بازو مروڑ نے کی کوشش کی جارہی ہے۔سینیٹ کے انتخابات کا تجربہ عام انتخابات میں بھی دہرا یا جاسکتا ہے ۔ انتخابات کا شفاف اور بروقت انتخاب ضروری ہے ۔مینڈیٹ چرانا کرپشن سے بھی بدتر فعل ہے ۔ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل کرعام انتخابات کا ضابطہ اخلاق بناناہو گا ۔ مرکز 106 راوی روڈ پر آل پاکستان اہل حدیث کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں علما ء کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کے قائدین میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، کسی بھی اتحاد کے پلیٹ فارم پراختلاف رائے کا پیدا ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ اتحاد کے مخالف نہیں چاہتے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا بنے۔ ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوںکی حیثیت یکساں ہے اور قائدین کے فیصلے بھی متفقہ اور یکساں حیثیت رکھتے ہیں ۔ دینی شعائر اور اقدار کے تحفظ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ایم ایم اے کا پلیٹ فارم موثر کردار اداکرسکتا ہے

مزیدخبریں