کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں شادی کی نہیں ماہر نفسیات کی ضرورت تھی۔ عمران خان نے غیر قانونی دولت ایمنسٹی سکیم میں معاف کرائی خیبر پی کے کے بیشتر رکن اسمبلی تحریک انصاف چھوڑنے کو بے تاب ہیں۔ چوروں اور جھوٹوں کا ورلڈکپ ہو تو عمران خان ونر ہوں گے۔ عمران خان کو اچانک کراچی کیوں یاد آگیا؟ یہاں موصوف پکنک منانے آتے تھے؟ عمران خان کے اندر بانی ایم کیو ایم کی روح ہے۔ خیبر پی کے کی عوام مائنز کے غیر قانونی ٹھیکوں پر سوال کر رہی ہے۔ خیبر پی کے وزرا بھی عمران خان سے تھک چکے ہیں۔ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی خیبر پی کے کی جیلیں ٹوٹیں اور دہشتگرد رہا ہوئے۔ سال 2013ء میں عمران خان کی انتخابی مہم کی نگران کالعدم ٹی ٹی پی تھی۔ عمران خان اپنے والد کے کردار و افکار پر ایک نظر ڈال لیں آفاقہ ہو گا۔