اسرائیلی سپریم کورٹ نے افریقی باشندوں کی بے دخلی روک دی

Mar 19, 2018

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) اسرائیل کی اعلیٰ عدالت نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس حکم کو معطل کردیا ہے جس میں انہوں نے ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم افریقی تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے افریقی تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کے بعد 26 مارچ تک اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے حال ہی میں افریقی ملوں اریٹیریا اور سوڈان کے ہزاروں تارکین وطن کو ملک سے نکال باہر کرنے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ حکومت نے اسرائیل میں مقیم افریقی تارکین وطن کو فی کس 3500 امریکی ڈالر کے مساوی رقم دینے اور واپسی کا ہوائی جہاز کا کرایہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اقوام متحدہ نے ہائی کمشن برائے پناہ گزین نے اسرائیلی حکومت کے اس پلان کو غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ اس وقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں 40 ہزار سے زاید امریکی تارکین وطن مقیم ہیں۔ اسرائیل انہیں درانداز قرار دیتا ہے۔

مزیدخبریں