ننکانہ صاحب(نامہ نگار)جواں سالہ بھانجی کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خالہ بھی زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہائوسنگ کالونی کے باوا ملازم حسین کی بھتیجی اور باوا خادم حسین کی 23سالہ بیٹی اچانک وفات پاگئی، بچی کی وفات کی خبر سن کر گوجرانوالہ سے اس کی خالہ شاجہاں ننکانہ پہنچی جہاں وہ بچی کی موت کا صدمہ برادشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گئی جس پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ مرحومہ کو ننکانہ صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ اس کی خالہ کی نعش کو ماڈل ٹائون گوجرانوالہ بھجوادیا گیا۔