پاکستان ایران میں آزاد تجارتی معاہدہ کے چوتھے دور کیلئے مذاکرات آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ایران کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے کے چوتھے دور کیلئے مذاکرات آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اپریل میں اسلام آباد کا دورہ کرے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینا ہے اب کے بارے مذاکرات میں پیش رفت کے لئے بہت پر امید ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط تو کر دیئے جاتے ہیں مگر اس پر عمل درآمد نہیںہوتا ان کا کہنا تھا کہ نان بیر یئر ٹیرف اور روڈ ٹیکس کو ختم کرنے کی ضرورت تھی تاکہ پاکستانی تاجروں کو ریلیف دیا جا سکے ۔ ایران ملی بینک کی شاخ کراچی میں کھولنے پر بھی رضا مند ہے تا کہ بینکنگ چینل سے متعلق معاملات کو سلجھایا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی بنیکنگ چینل اپنے بینک ایران میںکھولنے پر آمادہ نظر نہیں آ رہا جنکی وجہ سے جرمانے ہو سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت انڈیا چین ترکی اور دبئی کے بینک ایران میںکام کر رہے ہیں اور یہ تیل کی ادائیگیوں اور دیگر معاملات سے متعلق کام کرر ہے ہیں لیکن امریکہ نے ان بینکوں کی طرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ یہ بینک ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے لگائی کئی پابندیوں کے دوران بھی کام کرتے رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے حالیہ تجارتی وفد کے دورہ اسلام آباد میں بھی دونوں ممالک کے بینکنگ چینل پر کوئی پیشر فت نہیںہوئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان تجارتی حجم میںفرق ہے پاکستان کہتا ہے کہ تجارتی حجم 318 ملین ڈالر ہے ایران کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر ہے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور چمن کے لوگ اپنا سامان بیچ کر پیسے ایران میں جا کر وصول کرتے ہیں اور بینکنگ چینل نہ ہونے کے باعث صحیح اعداد و شمار اکھٹے نہیںہو پاتے آئی پی او ایران کے سربراہ میر ہادی سعیدی نے کراچی میں ملی بینک کی شاخ کھولنے پر خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن سٹیٹ بینک نے اجازت نہیں دی ان کاکہنا تھا کہ اپریل میںہونے والے مذکرات دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے میں پیش رفت کا باعث بنیںگے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...