اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار) چیئرمین این ایچ اے نے کنٹریکٹر کی تحریری شکایت پر اپنے جی ایم آڈٹ کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جی ایم نے گذشتہ ڈیڑھ برس سے ایم نائن این ایچ اے پراجیکٹ ڈائریکٹر دفتر کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کر نے پر سترہ لاکھ روپے کے قریب بل ادائیگی میں تاخیری حربوں سے کام لیا۔ متاثرہ کنسٹریکٹرمیسرز راجپوت ٹریڈرز حیدرآباد نے شکایتی مراسلہ 26فروری 2018کو چیئرمین این ایچ اے کو ارسال کردیا۔این ایچ اے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق میسرز راجپوت ٹریڈرزکنسٹریکٹر اینڈ آپریٹر حیدرآباد کو ایم نائن این ایچ اے پراجیکٹ ڈائریکٹر دفتر کی تعمیر و مرمت کا1,2,3,4کا ٹھیکہ دیا گیا جو 30 جون 2016 کو مکمل کرکے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے حوالے کردیا جس کا بل بھی اسی پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دے دیا گیا جسے این ایچ اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے لیکن جی ایم آڈٹ ؍این ایچ اے ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ڈیڑھ سالوں سے تاخیری حربے استعمال کئے۔ جان بوجھ کر بار بار اعتراضات لگائے۔
اسلام آباد:کنٹریکٹر کو بل ادائیگی میں تاخیری حربوں پر چیئرمین این ایچ اے کا نوٹس
Mar 19, 2018