پاکستان میں فٹ بال کا فروغ چین بھی مدد کیلئے میدان میں آگیا

Mar 19, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوسنبھالا دینے کے لیے چین میدان میں آ گیا۔ پاکستان اور چین کی فٹبال فیڈریشنوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوفروغ دینے کے لیے چین پاکستان کی بھرپورانداز میں مددکریگا۔دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف یوتھ ایکسچینج پروگرام شروع کیا جائیگا ‘ دونوں فیڈریشنیں ڈیولپمنٹ پروگرام،کوچ ایجوکیشن پروگرام اور ریفری ایجوکیشن پروگرامزپربھی کام کریں گی۔ صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، فٹبال کے کھیل کودوبارہ قدموں پرکھڑا کرنے کے لیے پرعزم ہیں، چین ہمارا دوست ملک ہے، وہاں کی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے کے بعد نہ صرف پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ ہمارے کھلاڑی، کوچز اور ریفریز بھی وہاں کے تجربے سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں