لیوک رونکی نے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنا دی

لاہور (نمائندہ سپورٹس)اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونکی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں لیوک رونچی نے شاندار بیٹنگ کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نیوزی لینڈ کے بلے باز نے 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا ئی جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔اس سے قبل تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز مشترکہ طور پر عمر اکمل اور لیوک رونکی کے پاس تھا جنہوں نے 22 گیندوں پر 50 مکمل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...