لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور کپتان مصباح الحق کی کلائی میں فریکچر کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ 2018 کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز کے ٹائمل ملز کی گیند لگنے سے مصباح الحق کلائی کی انجری کا شکار ہوئے اور ذرائع کے مطابق ان کی کلائی میں فریکچر ہو گیا ہے جس کے سبب وہ شاید اگلے چار ہفتوں تک کرکٹ نہ کھیل سکیں۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکیں گے اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بھی میچ میں شرکت مشکوک نظر آتی ہے۔