لاہور (نمائندہ سپورٹس) فاسٹ بائولر حسن علی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’’لاہور والو! ہم پھر سے آ گئے ہیں۔۔۔ کیا ارادہ ہے اس بار کا۔۔۔؟ کیا پھر سے لاہور جھوم اٹھے گا؟ کیا پھر سے جنریٹر چلاو گے میرے ساتھ؟ چلو ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھا دیں کہ ہم پرامن لوگ ہیں۔ آپ سے 20 مارچ کو ملاقات ہو گی۔ اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کیلئے انتظار نہیں کر سکتا۔