کوئٹہ، سکھر: سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیاں، 10 دہشت گرفتار

Mar 19, 2018

کوئٹہ، سکھر (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی، اوچ، لورا لائی، پشین کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ 6 دہشت گردوں نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔ دہشت گردوں سے بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد، سب مشین گنز، ڈیٹونیٹر، مواصلاتی آلات اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دریں اثنا سکھر پولیس نے کارروائی کرکے 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ دہشت گردوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے کچلاک سے ہے۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے قومی شاہراہ پر سٹی پوائٹ کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا۔

مزیدخبریں