باجوڑ ایجنسی: پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ

Mar 19, 2018

باجوڑ ایجنسی (نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان کے گھر پر میزائلوں سے حملہ کیاگیا ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑایجنسی میں پی پی پی رہنما کے گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا تاہم حملے کے وقت گھر میں موجود سابق ایم این اے حملے میں محفوظ رہے ۔ میزائل حملے میں مکان کو نقصان پہنچا کوئی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری نے اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے اخوندزادہ چٹان کے حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ پی پی پی شریک چیئرمین کا کہناتھا کہ پارٹی کو اخونزادہ چٹان کی بہادری پر فخر ہے۔بلاول بھٹواور سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بھی اخونزادہ چٹان کے گھر پر حملہ کی مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں