میانمار، شام کا مسئلہ عالمی فورمز پر اٹھایا جائے: عبدالغفار روپڑی

Mar 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کا مشترکہ اجلاس مرکزی امیر حافظ عبدالغفارروپڑی کی صدارت میں جامع القدس چوک دالگراں میں ہوا ،اجلاس میں ایجنڈے کت مطابق ملک کی سیاسی صورتحال پر غور ،آئندہ جنرل انتخابات میں جماعتی پالیسی کا تعین اور تنظیمی امور زیر بحث آئے اجلاس میں چند قراردادیں بھی متفقہ طور منظور کی گئیں، پہلی قرارداد میںحکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میانمار اور شام کے مظلوم مسلمانوں کا مسئلہ بین الاقوامی فورم پر فوری طور پر اٹھایا جائے اور مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کی ہر قسم کی اخلاقی مدد کی جائے ،دوسری قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کو یقین دھانی کرائی جائے کہ اگر حرمین شریفین کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اپنے تمام دفاعی وسائل سعودی عرب سے شیر کریگا،تیسری قرارداد مطالبہ کیا گیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطالق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ لبرل پاکستان نظریہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے ہم کسی صورت یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں