معاشی نمو دس سالوں کی بلندترین سطح پر ہے, لیگی حکومت نےپانچ سال میں12 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے: مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل

Mar 19, 2018 | 18:23

ویب ڈیسک

کراچی میں اسلامک سمیٹ فنانس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کہ معاشی ترقی بڑھانے کے لئے توانائی، لاء ان آڈر اور کاروبار کو سہل بنانا ہے,غربت کے خاتمے کے لئے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے۔انکا کہناتھا کہ پانچ سال میں12 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے۔ لاء ان آڈر پربھی بہت کام ہوا ہے۔ کراچی کے امن کیلئے افواج کا کرادار قابل تعریف ہے۔

 مفتاح اسماعیل کا کہناتھا کہ کئی ٹیکس ایسے ہیں جس سے حکومت کو آمدن نہیں ہوتی, بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم اس مہینے آجائے گی۔  تقریب میں بینکرز اور معیشت سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

مزیدخبریں