تاثرغلط ہے نیب قومی ترقی میں حائل ہو رہا ہے, ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض ، کرپٹ عناصر سے پائی پائی وصول کرینگے: چیئرمین نیب

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں لیکن میرا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا،کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے،قوم کی دولت کسی کو لوٹنے نہیں دیں گے، ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے، کرپٹ عناصر سے پائی پائی وصول کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھارہی ہے۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے، نیب ہر اس شخص کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے جو ایمانداری سے کام کرتا ہے۔جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ملکی ترقی کی فکر ہونی چاہیے، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں، میں ملک کی خدمت کے لیے پوری طرح کوشاں ہوں، مجھے جو کرنا ہے کروں گا اور مجھے کسی کی پروا نہیں لیکن میرا ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، اگر پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کو ختم کرنا صرف چئیرمین نیب کا کام نہیں، معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہم سب کا کام ہے، نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کررہا ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ہمیں چاہیے تمام ترجدوجہد پاکستان کیلئے کریں، ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے، میں پوری طرح کوشاں ہوں کہ ملک کی خدمت کروں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ جو مجھ کرنا ہے کروں گا، مجھے کسی کی پرواہ نہیں، ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا، یہ تاثرغلط ہے کہ نیب قومی ترقی میں حائل ہورہا ہے، نیب کسی بھی قسم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے، نیب اپنا کام کررہ ہے اور کرتا رہے گا۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہروہ شخص جوایمانداری سے کام کرتاہے نیب اس کی معاونت کیلئے حاضر ہے۔بعد ازاں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چئیرمین نیب کو زیر تفتیش کیسز پر بریفنگ دی۔چیئرمین نیب نے میگا کرپشن کیسز میں تفتیش کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کی مطابق فوری مکمل کرنے اور ڈی جی نیب لاہور کو کرپٹ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب افسران کسی بھی دباو¿ کو بالائے طاق اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کریں،قوم کی دولت کسی کو لوٹنے نہیں دینگے،نیب افسران ملک سے کرپشن کے خاتمہ میں مسلمہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے, کرپٹ عناصر سے پائی پائی وصول کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن