متحدہ مجلس عمل کا غیر رسمی سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

Mar 19, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل کا غیر رسمی سربراہی اجلاس منگل 19 مارچ 2019ء کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ یہ اجلاس ایم ایم اے کے سربراہ سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی دعوت پر ہوگا۔انھوں نے ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین سے رابطے کئے ہیاور تمام جماعتوں نے اپنی شمولیت کے بارے میں مثبت جواب دیا ہے مشاورتی اجلاس دینی جماعتوںکے درمیان اہم قومی معاملات پر باہمی تعاون کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں تحفظ ختم نبوتؐ مدارس سمیت اہم خارجہ و داخلہ امور پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں