راولپنڈی(نیوزرپورٹر)رکن قومی اسمبلی شیخ راشدشفیق نے اسٹیشن کمانڈرراولپنڈی بریگیڈیئر شہزادتنویرسے ملاقات کی، اس موقع پر سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سیدعلی عرفان رضوی اورکرنل الفت بھی موجودتھے شیخ راشدشفیق کی درخواست پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شہزاد تنویر نے جھنڈا چیچی میں 14کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کابقیہ 20فیصد کام شروع کروانے کی خصوصی اجازت دی جس پر رکن قومی اسمبلی نے ان کا شکریہ اداکیا۔ اسٹیشن کمانڈرکوبتایاگیاکہ ڈہوک چراغدین سرسید چوک کیلئے واٹرٹینک مکمل ہوچکے ہیں، جون 2019سے پہلے انہیں اس قابل بنایاجائے کہ عوام مستفید ہوسکیں، جس پراسٹیشن کمانڈرنے کہاکہ جون سے پہلے عوام کوپانی کی سپلائی شروع کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ شیخ راشدشفیق نے سی ای او کینٹ بورڈ سیدعلی عرفان رضوی سے درخواست کی کہ 5مرلہ کے گھروں کوٹیکس کے نوٹس بھیج کرعملہ تنگ کررہاہے جس پر سی ای او نے 5مرلہ مکانوں پرٹیکس معاف ہے اوراگر کسی کونوٹس آجائے تو وہ مجھ سے ٹیکس معاف کراسکتے ہیں حلقہ میں ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن پربھی بات ہوئی جس پر سی ای او نے کہاکہ طماسب آباد اورڈہوک چراغدین کی ڈسپنسریوں کومعیاری بنایا جائے گاشیخ راشدشفیق نے اسٹیشن کمانڈر اورسی ای او چکلالہ کینٹ بورڈ کاشکریہ اداکیا۔