پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، آئل شاپ، جنرل سٹور، 2 بیکرز پروڈکشن یونٹ سر بمہر

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور ناقص انتظا مات پر 03فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر186.000کے جرمانے عائد جبکہ متعدد پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموںنے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران کھلے آئل اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور ناقص انتظامات پر بسم اللہ ریفریشمنٹ سینٹراورمحمد آئل کو سیل کر دیا۔اسی طرح فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھلے مصالحہ جات کی فروخت،چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور حشرات کو کنٹرول کرنے کے ناقص انتظامات پرمیاںنعمان گرئنڈنگ یونٹ کو سیل کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے مصالحاجات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔مزید برآں راولپنڈی میں ہی کارروائیوں کے دوران بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگوں کے استعمال،غیر معیاری سٹوریج، ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے ،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پرعلی بابا بیکرزاور ذیشان فوڈز کو سیل کیا گیا۔چکوال میں چیکنگ کے دوران جبار جنرل سٹور کو ممنوعہ گٹکا ،کھلے مصالحہ جات،چائنہ نمک فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ڈویژن بھرمیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،ناقص سٹوریج،لائسنس نہ ہونے ، ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے غیر معیاری انتظا مات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو186000کے جرمانے عائد کیے۔ کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹی دودھ ،زائدالمیعاد اشیاء اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی

ای پیپر دی نیشن