اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر زیرغور ہوگا، وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور تعیناتی کی منظوری دے گی۔ وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر غور ہوگا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے بھی زیر غور آئے گا۔