واشنگٹن ( نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے پر میڈیا کی تنقید پر برہم ہوگئے صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا مجھے ذمہ دار ٹھہرانے کیلئے اوور ٹائم کر رہاہے مجھے قصور وار کہنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑے گی ٹرمپ نے بیان میں کرائسٹ چرچ حملوںکو دہشتگردی کہا اور نہ ہی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔