اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ ہوائی اڈے پر چینی سفیر یاؤ جنگ، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ دورہ چین کے دوران پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے جن میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن و امان کی صورتحال اور کثیر الجہتی امور میں دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہو گی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دریں اثناء شاہ محمود نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے پاکستان سماجی واقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ میں انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مضبوط دوست ہیں اور ان کے تعلقات سٹریٹجک اشتراک عمل پر مبنی ہیں۔ پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن صبر اور ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین میں ہیں، وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان چین تذویراتی مکالمے میں شرکت کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی چائناانسٹیٹیوٹ فارانٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔چینی اسکالرز سے خطاب میں شاہ محمودقریشی نے کہا پلواماواقعہ کے بعدبھارتی جارحیت کاجواب حوصلے،بردباری سے دیا، پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے، جنوبی ایشیامیں تمام ہمسایوں کیساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے ہر ممکن صبر اور ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔بعد میں وزیرخارجہ نے ادارے کے مختلف شعبے دیکھے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر چین میں ہیں، وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے پاکستان چین تذویراتی مکالمے میں شرکت کریں گے۔وہ چین کے سینئر رہنمائوں اور چینی وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے،آج پہلے پاک چین وزراء خارجہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ ہوں گے ترجمان چینی وزارت خارجہ کیمطابق چینی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے پاک بھارت پر امن بات چیت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اجلاس میں پاک چین تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور ، عالمی و علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوگی، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کو کم کرانے میں چین نے تعمیری کردار ادا کیا پاکستان، بھارت پر زور دیتے رہیں گے ، کہ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالیں ۔ دریں اثناء نجی چینل کو انٹرویو میں کہا شاہ محمود محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا خطے میں امن و استحکام کیلئے ہم نے ملکر چلنا ہے دشمن ایک وار کر چکا اب بھی تعاقب میں ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین دو روزہ دورے پر آیا ہوں نائب صدر اور چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی چین کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھنا چاہتے ہیں اپریل میں وزیراعظم عمران خان بھی چین کا دورہ کرینگے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہم نے ایکشن لئے اس پر قومی اتفاق رائے دسمبر میں ہو چکا تھا نیشنل ایکشن پلان پر تمام لیڈروں کے دستخط ہیں۔ دریں اثنا کینیائی وزیر خارجہ نے ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے نیوز لینڈ میں پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے کینیا جانے والے مسافر طیارے حادثے پر تعزیت کرتے ہوئے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ دنوں ایتھوپیا سے کینیا جانے والے مسافر طیارے بوئنگ 737 کو پیش آنے والے حادثے پر اپنی کینائی ہم منصب سے تعزیت کی اور اس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا کینا کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دورہ کینیا کی دعوت بھی دی۔