صاف ستھرے ماحول سے ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن :میاں محمودالرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ صاف ستھرے ماحول سے ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہے،تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو اپنا مثبت کردار بخوبی ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میںایل ڈی اے کا ضلعی دفتر قائم کر دیا گیا ہے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر ہائوسنگ نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سبزہ زار پلاٹ میں پودا لگایا۔بعدازاں آگاہی ریلی نکالی گئی اور گوردوارہ جنم استھان کے سامنے میاں محمود الرشید،بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ،ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم احمد نے جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

ای پیپر دی نیشن