لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان سپر لیگ کا میلہ کراچی میں سجا تو پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی مگر جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رانڈر شین واٹسن نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا تو پاکستانیوں کی جیسے عید ہو گئی ۔شین واٹسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل چند افراد کو الوداع کہنا چاہتا ہوں۔ پی ایس ایل کے پانچ ہفتے بہت شاندار رہے اور کراچی کا دورہ بہترین تھا۔ ٹورنامنٹ ختم کرنے کا کیا ہی بہترین طریقہ تھا۔