متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

Mar 19, 2019 | 11:33

ویب ڈیسک

متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس آج ہوگا.مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت اور میزبانی کریں گے

پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال زیر بحث آئے گی، ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی سمیت قومی سلامتی ایشوز زیر بحث آئینگے ۔تحفظِ دینی مدارس، پاکستان کے قومی تشخص پر ضرب کاری کا ایجنڈا بھی اجلاس میں شامل۔اجلاس میں ساجد نقوی، پیر اعجاز ہاشمی، ساجد میر شریک ہونگے، ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ سراج الحق کی جگہ شریک ہونگے۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سمیت دیگر ایشوز زیر غور آئینگے۔جماعت اسلامی اجلاس میں اپنا اختلافی نوٹ پیش کرے گی۔ایم ایم اے میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کا ایک مرتبہ پھر اصرار کیا جائے گا۔ایم ایم اے کے فیصلے اتفاق رائے سے کرنے اور تمام جماعتوں سے مشاورت کی بات بھی جماعت اسلامی کرے گی ۔ذرائع کے مطابق ایم ایم اے کی وجہ سے جماعت اسلامی کو سیاسی طور پر فائدہ کی بجائے نقصان ہوا، جماعت کا موقف ہوگا۔تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ روابط برقرار رہیں گے البتہ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، جماعت اسلامی کا فیصلہ۔۔۔۔

مزیدخبریں