قومی تائیکو انڈو کھلاڑی سنان اشفاق نے بیلجئم اوپن میں سلور میڈل جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سنان اشفاق نے بیلجیم اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔ یورپ میں منعقد ہونے والی تائیکوانڈو کیڈٹ کیٹیگری میں یہ پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔ سنان نے 65 پلس کے جی کیڈٹ کیٹیگری میں میڈل جیتا۔ سنان نے سیمی فائنل میں روس کے اتھلیٹ کو شکست دی تاہم فائنل پولینڈ کے خلاف تھا مگر انجری کی وجہ سے مقابلہ سے دستبردار ہونا پڑا۔ یو اے ای میں مقیم سنان اشفاق کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...