ریاست مدینہ کے دعویداروں کواپنی کابینہ کی تربیت کرنی چاہئے:رائوشہاب الدین

کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کو اپنی کابینہ کی تربیت کرنی چاہئے۔ تحریک انصاف کے وزیروں ،مشیروں کا متکبرانہ رویہ عمران خان کو لے ڈوبے گا ،دوسروں کو چور،ڈاکو کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا حساب دے چکی ہے اب وزیر اعظم کے خاندان اور کرپٹ وزیروں،مشیروں کی باری ہے۔

ای پیپر دی نیشن