اٹک (صباح نیوز + آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) اٹک سے 2 مغوی ڈاکٹرز کی نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ مقتولین کو نامعلوم افراد نے 3 روز قبل اغوا کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق اٹک سے 2 ڈاکٹرز کی نعشیں برآمد کر لی گئیں۔ اٹک کے علاقے فتح جنگ گلی جاگیر سے تین روز قبل اغوا ہونے والے دونوں ڈاکٹرز کی نعشیں ڈھوک صوبہ سے ملیں۔ ڈاکٹر طاہر عزیز اور افتخار تین روز قبل اپنے رقبہ گلی جاگیر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ اہلخانہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ پولیس نے بتایا گذشتہ شب دونوں مقتولین کی نعشیں ڈھوک صوبہ سے ملیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دونوں مقتولین کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ دارالحکومت میں ہی پریکٹس کر رہے تھے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فتح جنگ سے اغواء کیا گیا تھا۔ ڈی پی او کے مطابق دونوں ڈاکٹرز کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا پھر نعش دفنا دی گئیں قتل کا مرکزی ملزم فضل حق اور دو ساتھیوں ضابطہ اور گل خان کمیٹی گرفتار کرلیا گیا شہزاد ندیم نے بتایاکہ ملزمان کی نشاندہی پر دونوں ڈاکٹرز کی نعشیں برآمد کرلیں۔