انسانی وسائل کی ترقی اورغربت کا خاتمہ حکومت کا منشور ہے:وزیر خزانہ اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی اورغربت کا خاتمہ حکومت کا منشور ہے، حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسانی وسائل سے متعلق سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی ترقی کی رفتارتیز کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور غربت کا خاتمہ حکومت کا منشور ہے، سماجی تحفظ کے فروغ کے لیے صوبوں سے مل کر کام کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ انسانی وسائل، تعلیم، صحت میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ منافع بخش ہے، حکومت انسانی وسائل کی بہتری میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن