حریت قیادت نے وحشیانہ تشدد سے تحریک آزادی کو کچلنے کے حربے کو دیوانے کی بڑ قرار دیا

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے وحشیانہ تشدد کے ذریعے کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو کچلنے کے حربے دیوانے کے خواب کے مترادف ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ فوجی اور پولیس فورس کے ذریعے عوامی تحریکوں کو کچلنا ناممکن ہے اور بھارت کا یہ خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔

ادھر حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نےایک بار اپنےخلاف درج جعلی مقدمے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کےلئے بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے کے روبرو پیش ہونے کےلئے نئی دہلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن