کچی آبادیوںکو مالکانہ حقوق دینے کیلئے مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان نے پنجاب کی کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا وعدہ کیا تھا۔گزشتہ کئی دہائیوں سے مقیم شہریوں کو مالکانہ حقوق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں چالیس سے زائد کچی آبادیاں ہیں۔حکومت اس حوالے سے فوری کمیٹی تشکیل دے۔جو پنجاب کی کچی آبادیوں کی نشاندہی کرے۔پنجاب کی کچی آبادیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مالکانہ حقوق دیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...