لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق اظہاررائے کی آزادی کوبرقراررہنا چاہیے ، جمہوری طرز عمل کی حوصلہ شکنی سے سیاسی بحران میں بدترین اضافہ ہوگا ریاستی اداروں کی جمہوری شناخت برقراررہنی چاہیے۔گزشتہ حکمرانوں کی طرح تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کی بھی یہی خواہش ہے کہ میڈیا ان کے اشاروں پرچلے ان کے بلنڈرزکوبے نقاب نہ کرے جس سے ان کی سبکی ہوتی ہے لیکن ایسا کسی صورت قابل قبول نہیں ۔