’’کرونا‘‘ امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی جلد رہائی چاہتے ہیں: زلمے خلیل

Mar 19, 2020

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ امن معاہدے کے تحت جلد قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے۔ کوئی بھی خلاف ورزی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہو گی۔ اب وقت آچکا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کیا جائے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اب قیدیوں کی رہائی بہت ضروری ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں