اسلام آباد(قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ)کرورنا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد جڑواں شہروںکے سپر سٹوروں پر زبردست رش دیکھنے میں آیا ہے اور بڑے بڑے سٹور چند گھنٹوں میں خالی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے خلاف لوگوںنے لاک ڈائون کے خوف اور وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کررونا بڑھے کے دعوے کے بعد لوگوں نے اشیائے ضروریہ اکٹھی کرنا شروع کر دی ہے۔ اسلام آباد میں بڑے مارٹ پر دن بھر شدید رش رہا لوگ ہزاروں روپے کی اشیاء خرید کر گھر لے جاتے رہے اس بارے میں جب سے ان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے کم از کم گھر میں کھانے پینے کی اشیاء تو ہونا چاہئے تقریباً تین ماہ کا سامان لیکر جا رہے ہیں۔