اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فارق حیدر کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اعلا میہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی جبکہ غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق عباس انسٹیٹیوٹ میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ 20 مارچ سے آزادکشمیر سے باہر جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ر ہے گی۔آزاد کشمیر حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔