اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے ایسے تمام درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ جو کسی بیماری یا عذر کی بناء پر رواں سال فریضہ حج ادا نہیں کرنا چاہتے وہ اپنی رقوم ریفنڈ کرا کے متبادل کانام دے سکتے ہیں۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ریفنڈ اور متبادل نام دینے کے لئے فارم اپ لوڈ کر دیا ہے۔ پہلے وہ اپنی رقوم ریفنڈ کرائیں گے اور پھر اپنی قریبی عزیزوں جن میں باپ بیٹا، نانا نانی، پوتا پوتی، نواسہ نواسی کے نام متبادل کے طور پر دے سکتے ہیں۔