لیبیا کی حریف جماعتیں کرونا سے نمٹنے کیلئے ملک میں جاری فوجی کارروائیاں روکیں:اقوام متحدہ

طرابلس (اے پی پی) لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن(یو این ایس ایم آئی ایل) نے لیبیا کی حریف جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں بحران کے خاتمے کے لیے جاری فوجی کارروائیاں روکیں تاکہ حکام کورونا وائرس پر کنٹرول کے اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی مشن نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ امدادی مشن لیبیا کے مقامی حکام کو کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے غیر معمولی صحت عامہ کے چیلنج کا تیزی سے مقابلہ کرنے کے لیے تمام فریقین کو بحران اور پرتشدد واقعات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لیبیا میں فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کی مسلسل منتقلی کو روکنے کے مطالبے میں بین الاقوامی شراکت داروں عرب اور مغربی ممالک کے شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہے اور وہ اب پوری دنیا میں پھیل گیا ہے اس لیے لیبیا کی تمام جماعتیں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خدشے سے نمٹنے کے اقدامات میں ہمارے ساتھ شامل ہوں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...