کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں طالبان کا افغان سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں 13 طالبان مارے گئے اور 8 زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت نے جاری بیان میں بتایا کہ ایک واقعہ میں طالبان کے ایک گروپ نے گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی کے علاقہ تور پل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس پر افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 عسکریت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں ضلع ناہری ساراج میں عکسریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں 3 عسکریت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء تیسرے واقعہ میں ضلع گارمسر کے علاقہ اتوم دراب میں سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے سڑک کنارے نم نصب کرنے کے دوران بم پھٹنے سے 2 طالبان ہلاک ہو گئے۔
افغانستان: چیک پوسٹ پر حملہ، جھڑپیں، بم دھماکہ، 13 طالبان ہلاک، 6 زخمی
Mar 19, 2020