ہائیکورٹ: لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سپیشل ٹرینیں چلانے کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سپیشل ٹرینوں کو چلانے کے لیے دائر درخواست پر درخواست گزار کو پہلے ریلوے حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حضرت لعل سخی شہباز کے عرس کے موقع پر سالانہ تقریبات شروع ہونے والی ہیں، درخواست گزار ہر سال زائرین کو اس عرس کی تقریبات کے لیے سہیون شریف لے کر جاتا ہے، اس بار ریلوے نے اسکی تحریری درخواستوں کے باوجود ان تقریبات کے لیے سپشل ٹرینوں کو چلانے سے انکار کر دیا ہے، عدالت ریلوے کو سپشل ٹرینوں کو چلانے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن