اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والے تمام دفاترز میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کی حاضری 50فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے دفاترز میںخدمات سرانجام دینے والے تمام عملے روٹیشن کی بنیاد پر دفتر میں حاضری کے لیے تعینات کریں تاہم پچاس فیصد عملے کو کم کردیا جائے انہیں نئے احکامات تک دفاترز میںحاضری سے مسثنٰی قرار دے دیا جائے ۔قبل ازیں سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی اپنے افسران و ملازمین کے لیے اسی نوعیت کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔