’’اہلسنّت والجماعت کے تحت ملک بھرمیںیوم سیدناامیرمعاویہؓ منایاگیا‘‘

Mar 19, 2020

کراچی(نیوزرپورٹر)اہلسنّت والجماعتپاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیںیوم سیدنا امیرمعاویہؓانتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا،اس موقع پر محافل، پروگرامات ، تقریبات اورمدارس واسکول وکالجزکے اسٹوڈنٹس کے مابین مقابلہ تقاریرواسلامی معلومات بسلسلہ صحابہ کرامؓ کا انعقاد کیا گیا، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ اہلسنّت والجماعتؓپاکستان علامہ محمداحمدلدھیانوی، صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی و  و دیگر رہنمائوںنے سیمینارزاورجلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاتب وحی، صحابی رسول، ؐخلیفہ  راشدحضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ نے اپنے دور خلافت میں اسلام کو عروج پر پہنچایا،آپ ؓ کے امت پر عظیم احسانات ہیں ،سیدنا امیر معاویہ ؓ نے 64 لاکھ65ہزار مربع میل زمین پراسلام کانظام قائم کیا ،حضور اکرم ؐ جب بادشاہوں کو دین اسلام کی دعوت دینے کیلئے خطوط روانہ کرتے تو تحریر کرنیوالے حضرت امیر معاویہؓ ہوتے تھے،حضور اکرم ؐ نے حضرت امیر معاویہؓ پر اعتماد کیا تھا، آج حضور اکرم ؐ کے ہر امتی کا بھی حضرت امیر معاویہ ؓ پر اعتماد ہے جو لوگ حضرت امیر معاویہ ؓ کی کردار کشی کی کوشش کر رہے وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، صحابہ کرام ؓ اسلامی عمارت کے ستون ہیں ،ستون گرانے کی کوشش کرنیوالے عمارت کو گرانا چاہتے ہیں،آپ ؓکی اسلام کیلئے قربانیاں نمایاں ہیں سیدناامیرمعاویہؓکے امت مسلمہ پرعظیم احسانات ہیں،سب سے پہلے اسلامی جنگی بحری بیڑے کی بنیادرکھ کرروئے زمین پر آپؓنے اسلام کاپرچم ہرسولہرادیا،آپ کاتب وحی کے ساتھ ساتھ رازداررسالت مآبؐبھی تھے۔

مزیدخبریں