قیدیوں کی رہائی: ہائیکورٹ کا درخواستگزار کو توہین عدالت کا نوٹس،کارروائی کیلئے فل بنچ بنانے کی سفارش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرونا وائرس خدشات کی بنیاد پر صوبہ بھر کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے لئے دائر درخواست میں درخواست گزار کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔ کارروائی کے لئے جمعہ کی تاریخ مقرر کر دی۔ جسٹس محمد قاسم خان نے قرار دیا کہ درخواست میں ایسے الفاط استعمال کئے گئے جو عدلیہ کے وقار کے خلاف ہیں اس سوسائٹی میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو بے بنیاد درخواستیں دائر کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن