چین،کروناوائرس کے دوران رضاکاروں کے لئے رہنما اصول جاری

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت شہری امور نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں رضاکارانہ تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس مرض (کووڈ 19 )کی وبا کے دوران غیر ضروری بین العلاقائی آف لائن خدمات کو روک دیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جب تک کرونا وائرس کا ہنگامی ردعمل ختم نہیں ہو جاتا اجتماعات سے اجتناب کریں اور رضاکاروں کو وبا کی روک تھام اور انسداد کی کوششوں میں منظم انداز میں حصہ لینے کی ترغیب دی جائے۔اس میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں کو رضاکاروں کو نفسیاتی مدد فراہم کرنی چاہیئے انہیں طویل المعیاد اور بھاری بھر خدمات سے روکنا چاہیئے اور ایسے عملے کی ذاتی حادثاتی انشورنس کرانی چاہیئے جن کی زندگیاں خطرات کا سامنا کرتے وقت خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ہدایت نامہ میں تنظیموں کو رضاکاروں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے ، حفاظتی اقدامات کی فراہمی اور عملے کو حفاظتی تعلیم دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن