راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے مسلم لیگ( ن) کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی ہے،گزشتہ روز عدالت نے درخواست گزار محمد حنیف عباسی کی جانب سے دائر اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کی،اے این ایف حکام نے عدالت میں درخواست کے ذریعے استدعا کی تھی کہ محمد حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں ملوث ہیں ان کے اثاثے منجمدکئے جائیں جس پر عدالت اثاثے منجمند کر دیئے تھے ان کو بحال کرنے کیلئے حنیف عباسی نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست دائر کررکھی ہے۔